گوتم گمبھیر سے اختلافات کوہلی کا اہم ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار



(24 نیوز)ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے اختلافات کے سبب اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے وجے ہزارے ٹرافی کھیلنے سے انکار کردیا۔

آسٹریلیا کے خلاف بارڈر، گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد بی سی سی آئی، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرگر ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو وجے ہزارے ٹرافی کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کی ہدایت کے خلاف جاکر آئندہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا جو رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والا ہے۔

بی سی سی آئی چاہتا تھا کہ دونوں سینئر کھلاڑی جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز سے قبل ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلیں۔

این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ روہت شرما وجے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں لیکن ویرات کوہلی نے یہ ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

گزشتہ ماہ ویرات کوہلی نے رانچی میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد زیادہ کرکٹ نہ کھیلنے کا اشارہ دیا تھا، بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینیئر بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تعلقات میں تلخی پیدا ہوگئی ہے۔

بھارتی ون ڈے ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دونوں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی ٹیم کے ماحول میں وہ گرمجوشی واپس نہیں لائی جو ٹیسٹ سیریز کے دوران نظر آئی تھی۔

 
 یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے وزیرِ دولت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب نے استعفیٰ دے دیا
 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *