
(ارشاد قریشی) ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں انسپکٹر ارم خانم نے 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے،آر پی او اطہر اسماعیل سے انسپکٹر ارم خانم کی کامیابی پر خصوصی ملاقات ہوئی۔
ترجمان پولیس شیخوپورہ آر پی او کی ملک و محکمہ کا نام روشن کرنے پر ارم خانم کو شاباش دی گئی،پنجاب پولیس اتھلیٹس کے 4 گولڈ اور 1 سلور میڈل نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں عالمی مقابلوں میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں،آر پی او، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
کولمبو میں کھیلی جانے والی آر پی او ورلڈ چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے پاور لفٹرز نے شرکت کی، پولیس کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک و محکمہ کا نام روشن کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا، ہسپتال منتقل












Leave a Reply