
(24 نیوز)ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور 76 رنز پر 2 وکٹیں گنوا لی تھیں۔
میچ میں بین ڈکٹ اور اولی پوپ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے دونوں وکٹیں مچل سٹارک نے حاصل کیں۔
گابا میں کھیلے جارہے پنک بال میچ میں کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں جبکہ انگلینڈ نے ایک تبدیلی کی ہے۔
آسٹریلوی ٹیم میں نیتھن لائن اور انجرڈ عثمان خواجہ کی جگہ جوش انگلس اور مائیکل نیسر کو شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ نے انجرڈ مارک ووڈ کی جگہ ول جیکس کو موقع دیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم کو آج تک ایشیز سیریز کے کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کردی












Leave a Reply