نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کیلئے یادگار اور غیر معمولی قرار



( ویب ڈیسک )نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کے لیے غیر معمولی اور یادگار رہا، پاکستان کرکٹ ٹیموں نے نومبر کے مہینے میں فتوحات سے اپنا مکمل غلبہ ثابت کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لیے یہ نومبر یادگار ہے، پرچم اسی طرح بلند رہے۔

نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی جبکہ فیصل آباد میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز میں بھی شکست دی۔

 9 نومبر کو پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ راولپنڈی میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو شکست دی۔

اس کے علاوہ دوحا میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹائٹل جیتا اور پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *