ایشز سیریز دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کا اہم کھلاڑی زخمی ہو کر ٹیم سے باہر ہوگیا



(24 نیوز) دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، تیز رفتار فاسٹ بولر مارک ووڈ برسبین میں شیڈول دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ٹیم مینجمنٹ نے ان کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیریز کے باقی  میچز کے لیے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

ووڈ نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ایشیز ٹیسٹ میں پیس اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے تقریباً نو ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی۔

وہ رواں برس مارچ میں گھٹنے کی سرجری کے بعد سے میدان سے دور تھے، انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2024 سری لنکا کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں:پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں خواتین کی سائیکل ریس

یاد رہے کہ 36 سالہ مارک ووڈ نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ وہ سیریز کے پانچوں ٹیسٹ کھیلنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

پہلے میچ میں بھی ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے باعث ان کی شرکت مشکوک تھی، مگر نیٹس میں فٹنس ثابت کرکے انہوں نے میدان میں بھرپور رفتار دکھائی۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ کے حوالے سے احتیاط برتنا فطری امر ہے، کیونکہ ووڈ اپنی بہترین فارم میں دنیا کے ان تیز ترین بولرز میں شمار ہوتے ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گیند کرسکتے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *