ہمارے ساتھ جس طرح محبت کا اظہار کیا گیا ہم اس پر شکر گزار ہیں سکندر رضا



( ویب ڈیسک )زمبابوے ٹیم کے کپتان سکندر رضا دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بہت جلد واپس آنے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں زمبابوے کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا نے کہا کہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جس طرح محبت کا اظہار کیا گیا اس پر ہم سب شکر گزار ہیں، انشاء اللہ ہم بہت جلد واپس آئیں گے۔ آخر میں انہوں نے خدا حافظ کہا۔

یاد رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سکندر رضا کی قیادت میں پاکستان میں سہ ملکی کرکٹ سیریز کھیلنے آئی تھی۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران زمبابوے کی ٹیم صرف ایک میچ ہی جیت سکی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *