مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

حافظ آباد (شوکت علی وٹو)
ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ سالانہ انتخابات برائے 2026 کی تکمیل کے بعد مختلف صحافتی، سماجی، مذہبی، تجارتی اور طبی حلقوں کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
نومنتخب کابینہ میں چئیرمین بابر اعجاز صدیقی، صدر گلزار حسین چوہان، سینئر وائس چیئرمین میاں مظہر حیات، وائس چیئرمین مہر فاروق احسان، نائب صدر شہزاد امین بھٹی، جنرل سیکرٹری شیخ زاہد سہیل، جائنٹ سیکرٹری اسرار حسین شاہ، فنانس سیکرٹری امیر حمزہ مغل، انفارمیشن سیکرٹری حماد حسین سیالوی اور آفس سیکرٹری قاضی شیر علی شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عثمان افضل چٹھہ اور کابینہ کے دیگر عہدیداران نے بھی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ اسٹیمپ وینڈرز ایسوسی اءشن کے صدر ملک محمد اسمائیل،نائب صدر شاہد انصاری ،جنرل سیکرٹری عرفان باورا ،سیکرٹری انفارمیشن محمد انعام سمیت دیگر اراکین نے شاندار استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی۔
پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی مرکزی قیادت نے بھی نومنتخب کابینہ کے لیے خصوصی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں مرکزی پیٹرن انچیف محمد سعید شاہ، مرکزی صدر مہر حمید انور، سینئر نائب صدر مقصود احمد، نائب صدر میاں افتخار رامے، جنرل سیکرٹری مہر کلیم اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد آصف، معروف تجزیہ نگار و مرکزی کوآرڈینیٹر میاں خرم شہزاد، صوبائی چیئرمین رائے بارش علی اور صوبائی صدر پنجاب مہر محمد عباس سمیت مرکزی و صوبائی قیادت شامل ہے۔
اسی طرح آل پاکستان گولڈ اینڈ جیمز صرافہ ایسوسی ایشن کے منور حسین وٹو (صدر صرافہ ایسوسی ایشن حافظ آباد) و کابینہ، پریس کلب کالیکی منڈی کے حافظ مظہر، محمد صفدر بھٹی، مختار احمد، پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن لاہور، آرتھو پیڈک سرجن سر گنگا رام ہسپتال لاہور و صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر عثمان ظفر لَڑکا، میاں صفدر حسین بھٹی، چئیرمین پریس کلب کالیکی رجسٹرڈ حافظ مظہر اقبال (اردو پوائنٹ)، ضلعی صدر آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ حافظ آباد و صدر تنظیم مغلیہ پاکستان کالیکی منڈی نے بھی ڈسٹرکٹ پریس کلب آ کر مبارکباد پیش کی۔
معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید انجم رضا ترمذی سمیت شہر بھر کی عوامی، سماجی، سیاسی اور تجارتی شخصیات نے بھی نومنتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ نئی قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل اور مثبت و ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *