آسٹریلین بورڈ  کی پابندی آئی پی ایل میں نیا تنازعہ سامنے آگیا



( ویب ڈیسک )آئی پی ایل کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو باؤلنگ سے روک دیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے منع کیا ہے، مہنگے ترین کرکٹر کے باؤلنگ نہ کرانے پر بھارتی میڈیا میں سوالات اٹھائے جانے لگے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو 25.20 کروڑ بھارتی روپے میں کے کے آر نے لیا تھا، کیمرون گرین آئی پی ایل کے مجموعی طور پر تیسرے جبکہ مہنگے ترین اوورسیز پلیئر ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی ٹیم میں ایک اوربڑے نام کی انٹری

کیمرون گرین نے کے کے آر کی طرف سے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کی، ہائی اسکورنگ میچ میں کے کے آر کو شکست ہوئی تو ہر کسی نے کیمرون گرین کی بولنگ سے غیر حاضری کو نوٹ کیا۔

کے کے آر کے کپتان اجنکیارہانے نے کیمرون گرین کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھیں۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے  ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمرون گرین کو مختصر وقت کے لیے بولنگ سے روکا گیا ہے، کمر کے نچلے حصے کی انجری کی احتیاط کے لیے بولنگ سے روکا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کے کے آر کو اس حوالے سے باقاعدہ طور پر بتا دیا گیا تھا، کیمرون گرین بھارت میں بولنگ لوڈ کا خیال رکھ رہے ہیں، 10 سے 12 روز میں بولنگ میں واپسی ہو سکتی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *