
(حافظ شہباز علی) پاکستان سپرلیگ 11 کے 31 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کی جانب سے دیا گیا 167 رنز کا ہدف19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے سٹیو سمتھ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان اور شان مسعود 20،20 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ جوش فلپ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر نے37 اور عرفات منہاس نے 7 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
Multan Sultans secured a 6-wicket win over Rawalpindiz with 8 balls to spare.#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvMS pic.twitter.com/WQkG5GvQci
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 21, 2026
راولپنڈیز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شان مسعود اور رضاءاللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔
راولپنڈیز کے ڈیرل مچل 58 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیل کر نمایاں رہے، سیم بلنگز29، کپتان محمد رضوان 26 اور یاسر خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، شاہزیب خان کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ ڈیان فروسٹر نے 37 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر، محمد عمران، عرفات منہاس اور پیٹر سڈل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔











Leave a Reply