
(24 نیوز )قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے متنازع ٹوئیٹ کے حوالے سے معذرت کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میری مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی تھی، وہ پوسٹ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی، اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، آئندہ ایسا نہ ہو اس کے لیے درکار ضروری تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی معذرت کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کے ساتھ ساتھ میڈیا پالیسی اور ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
بعدازاں نسیم شاہ نے کمیٹی کو شو کاز کا جواب دیا جس کے بعد تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے ذاتی سماعت کی تاہم اب کمیٹی نے سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
بورڈ کے مطابق کمیٹی نے نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کو نوٹ کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ انہوں نے معاہدے کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے جس پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے والد انتقال کر گئے












Leave a Reply