
( ویب ڈیسک )ریکارڈ 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے والے جان سینا نے ریسلنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے 3 ماہ بعد ریسل مینیا میں واپسی کا اعلان کردیا۔
جان سینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں تصدیق کی کہ وہ ریسلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا 42 میں نظر آئیں گے۔
تاہم اس بار وہ رِنگ میں نہیں بلکہ میزبان کے کردار میں نظر آئیں گے۔
ویڈیو میں جان سینا نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا سفر مختلف رہا، لیکن اب وہ ایک نئی ذمہ داری کے ساتھ دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن رہے ہیں۔
Since retirement, my “road” has looked a little different… but now I can officially say I’m headed to WrestleMania!!!! See you in Las Vegas! pic.twitter.com/nyNypOhRpk
— John Cena (@JohnCena) March 30, 2026
انہوں نے بتایا کہ ریسل مینیا جیسے بڑے ایونٹ کو میزبان کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اس کردار کے لیے تیار ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی اس اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے سینا کو ’دی گوٹ‘ قرار دیا اور کہا کہ شائقین ایک یادگار ایونٹ کے لیے تیار رہیں۔
اس سے قبل بھی سینا نے اشارہ دیا تھا کہ وہ کمپنی میں اپنے نئے کردار پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جان سینا نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی آخری فائٹ کے بعد باقاعدہ طور پر رِنگ کو خیرباد کہا تھا۔












Leave a Reply