(24نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج شام ملتان سلطانز اور حیدر آباد کنگز مین کا میچ ہو رہا ہے،۔ حیدر آباد کنگز مین نے 7 اوورز مین دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 85 رنز بنا لئے ہیں۔
حیدر آباد کنگز مین کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گر گئی جب صائم ایوب غیر متوقع طور پر سلی پوائنٹ پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا سکور 27 تھا۔ صٓئم نے 20 گیندوں سے 27 رنز بنائے، انہوں نے آج 3 چوکے مارے اور 1 چھکا مارا۔
صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد کیپٹن مارنس لیبوشین خود ون ڈاؤن آئے لیبوشن آٹھویں اوور کی پہلی بال پر لانگ آن پر عین باؤنڈری کے اوپر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا سکور 8 تھا۔
صائم ایوب اور معاذ صداقت آج اچھا آغاز کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پاور پلے کے 5 اوورز میں حیدر آباد کا مجموعہ 59 رنز تھا ۔ چھ اوورز کا پاور پلے مکمل ہوا تو حیدر آباد کنگز مین کا مجموعہ 74 ہو چکا تھا۔
لیبوشین 5 رنز اور معاذ 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔
ٹاس کس نے جیتا
حیدرآباد کنگز مین کے کیپٹن مارنس لیبوشین نے ٹاس جیتا اور اپنے لئے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن
یہ پی ایس ایل الیون میں حیدر آباد کی نئی ٹیم کا تیسرا میچ ہے اور ملتان سلطانز کی نئی ٹیم کا یہ دوسرا میچ ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس میچ سے پہلے ملتان سلطانز ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ پوزیشن پر ہے اور حیدرآباد کنگز مین دونوں میچ ہار کر پوائنٹس ٹیبل کے باٹم پر ہے۔













Leave a Reply