حیدر آباد کنگز مین کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 226 رنز کا ہدف



(حافظ شہباز علی) پاکستان سپر لیگ 11 میں  حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 226رنز کا ہدف  دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا, حیدرآباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں معاز صداقت اور شرجیل خان کی جارحہ بیٹنگ کی بدولت 5 وکٹوں پر 225 رنز اسکور کیے۔

معاز صداقت 26 گیندوں پر 62 اور شرجیل خان  51 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب نے 27، عثمان خان نے 25، عرفان خان نے 22 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم نے 2 ، محمدنواز ، ایشٹن ٹرنر اور پیٹر سیڈل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم میں دو تبدیلیاں  کی گئی ہیں۔ حماد اعظم کی جگہ شرجیل خان اور عاکف کی جگہ محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کینگز مین کو ایونٹ میں اب تک مسلسل 2 میچز میں شکست ہوئی ہے ۔

ملتان سلطانز نے اب تک ایک میچ کھیلا جس میں اسے کامیابی ملی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *