
( ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
تاہم پڑوسی ملک بھارت سے پاکستان کی یہ کامیابی ہضم نہیں ہورہی اور آئے روز پی ایس ایل کے خلاف کوئی نہ کوئی پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈیز کے خلاف فتح کراچی کنگز کی فتح کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر پہلے ساتھی کھلاڑی معین علی اور بعد ازاں مینجر حیدر اظہر سے کچھ کہتے نظر آئے۔
اس ویڈیو کو سابق بھارتی کرکٹر اجے جدیجہ کے نام سے بنے اکاؤنٹ سے ری ٹوئیٹ کرکے پروپیگنڈہ پھیلانے کی کوشش کی گئی کہ معین علی اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان لڑائی ہوگئی۔
???????????????????? calm down mate. You have zero context. The ???? our manager always wants to shake hands first . Has nothing to do with Mo ???????? it’s called team banter
— David Warner (@davidwarner31) April 3, 2026
جس پر ڈیوڈ وارنر نے ریپلائی میں جواب دیا کہ ’پرسکون ہو جاؤ، تمہیں سیاق و سباق کا کچھ علم نہیں ہے، ہمارا مینیجر ہمیشہ پہلے ہاتھ ملانا چاہتا ہے، اس کا معین علی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسے ٹیم بینٹر کہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اجے جدیجہ کے نام سے بنے بلیو ٹک والے اکاؤنٹ کے 25 ہزار فالوورز ہیں تاہم اس حوالے سے متضاد رائے ہیں کہ اجے جدیجہ یہ اکاؤنٹ خود چلاتے ہیں یا کوئی اور اسے چلاتا ہے۔











Leave a Reply