حافظ آباد: ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی، زمینیں اصل مالکان کے حوالے

حافظ آباد(فخر عالم سے) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق زمینوں،جائیدادوں کے تنازعات کے حل کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی ناجائز اور غیر قانونی قابضین کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے زمینیں و جائیدادیں اصل مالکان کے حوالہ کروا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے تحت غیر قانونی اور ناجائز قابضین کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں سے اصل مالکان کو انکی ملکیت کا حق دلوایا جا رہا ہے، شہری حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمین ہیں۔گذشتہ روز بھی ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے اجلاس میں غیر قانونی قابضین کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے زمینیں اصل مالکان کے حوالہ کروائی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،اے سی پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک،ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد شفیق ڈوگر،ڈی ایس پی صدر رانا جمیل قیصر،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رانا محمد عرفان،تحصیلدار ندیم مسعود برتھ سمیت محکمہ ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اراضی تنازعات کے کیسوں کی سماعت کر رہی ہیں اور تمام کیسیز کی بلا تفریق،میرٹ اور شفاف قانونی طریقہ کار اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق انکوائری کر کے اصل مالکان کو انکی وراثت اور ملکیت کا حق دلوایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *