حافظ آباد(محمد حسین مدنی سے) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل کے سلسلہ میں اوپن ڈور پالیسی کا سلسلہ جاری،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق سمیت دیگر ضلعی افسران سے شہریوں نے بالمشافہ ملاقاتیں کر کے اپنے مسائل پیش کیے جن کے فوری حل کے لیے افسران نے احکامات بھی جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق سے انکے دفتر میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ملاقاتیں کیں اور اپنے مختلف مسائل اور درخواستیں پیش کیں،ڈپٹی کمشنر نے تمام افراد کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے ہدایات جاری کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائیگا تاکہ انہیں حقیقی معنوں میں انصاف اور ریلیف مل سکے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انکا اپنا دفتر اور دیگر ضلعی افسران کے دفاتر عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلے ہیں اور شہری دفتری اوقات کار میں کسی بھی ان سے بارہ راست ملاقات کر کے اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں،عوامی مسائل کا مستقل بنیادوں پر فوری حل،علاقہ کی تعمیر و ترقی،عوامی کی فلاح و بہبود اور چیف منسٹر کی پر فارمنس ایڈیکیٹرز پر عمل درآمد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی تاخیر یا لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں
حافظآباد:اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات












Leave a Reply