حافظ آباد(علی عباس پیرزادہ سے) حافظ آباد میں دہشت اور خوف کی علامت سمجھنے جانیو الے عدنان عرف دانی کو پولیس حراست سے چھڑانے اور بعدازاں مبینہ پولیس مقابلہ میں فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں پولیس نے اسکے 6نامعلوم ساتھیوں کے خلاف دوالگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ سی سی ڈی پولیس کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آرز کے مطابق عدنان دانی جو کہ کچھ عرصہ قبل پولیس حراست سے فرارہوگیا تھا اور تھانہ صدر کا اشتہاری چلا آرہا تھا۔اس سی سی ڈی پولیس گرفتارکرکے لارہی تھی کہ راستہ میں اسکے چھ مسلح ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کرکے اسے چھڑا لیا اور فرار ہوگئے۔بعدازاں پولیس کوٹ نواں کے قریب پہنچی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی اس دوران عدنان عرف دانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہوگئے۔دوسری جانب عدنان عرف دانی جو کہ درجنوں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث چلاآرہا تھا اسکی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔جس کے بعد اسے ونیکے روڈ پر ایک مقامی قبرستان میں نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔
حافظآباد:ملزم عدنان عرف دانی پولیس مقابلے میں ہلاک، 6 نامعلوم ساتھیوں پر مقدمات درج












Leave a Reply