منڈی بہاءالدین:محمد نواز گوندل نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء کا چارج سنبھال لیا

منڈی بہاءالدین (عدنان اکبر گوندل سے) محمد نواز گوندل نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے۔گزشتہ روز حکومت پنجاب نے انہیں لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ایگزیکٹوڈائریکٹر تعینات کیا تھا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کی حیثیت سے محمدنواز گوندل ٗ زبان و ادب اور فن و ثقافت کے فروغ کے لئے پُر عزم ہیں۔محمد نواز گوندل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر کہا کہ الحمراء کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔محمد نواز گوندل مختلف انتظامی عہدوں پر کامیابی سے اپنے فرائض نبھا چکے ہیں۔محمد نواز گوندل ٗ محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ٗ اپنی ذمہ داریاں بخوبی احسن ادا کر چکے ہیں۔ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن (ایل ڈی اے)،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و دیگر اہم عہدوں پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ترجمان الحمراء کے مطابق الحمراء کی مسلسل کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لئے محمد نواز گوندل کی تعیناتی اہم قدم ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *