
( ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ لیگ کی ایک عرصے سے منتظر ہوں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے درخواست ہے کہ ہماری لیگ شروع کی جائے۔
قومی ٹیم کی کپتان نے کہا کہ لیگ سے پاکستان آکر غیر ملکی کھلاڑی کھیلیں گی اور ہماری کھلاڑی بھی باہر جائیں گی جس سے ویمن کرکٹ کو فائدہ ہو گا اب تو ایشین ممالک میں بھی ویمن لیگز ہو رہی ہیں ، ہماری کرکٹ بھی اوپر جا رہی ہے اس لیے لیگ ہونی چاہیے۔
فاطمہ ثنا انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تیاریوں سے بڑی مطمئین ہیں کہتی ہیں پہلی مرتبہ ہمیں ورلڈ کپ سے قبل بھر پور تیاری کا موقع مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان
ورلڈ کپ سے قبل زمبابوے کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے پھر ہم نے آئر لینڈ کا دورہ کرنا ہے ، ڈومیسٹک ٹورنامنٹس بھی ملے ہیں جبکہ کیمپس بھی تواتر سے لگائے گئے ہیں ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک اچھے کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے اور اچھا پرفارم کریں گے۔
آل راونڈر فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک پلیئر میچ کا پانسہ پلٹ دیتا ہے ٹیم مد مقابل کوئی بھی ہو ہمیں ہر ٹیم کے خلاف اچھا کھیلنا ہے ، کھلاڑیوں کو ایک ہی پیغام دیا ہے کہ نڈر ہو کرکٹ کھیلنا ہے اٹیکنگ کھیل نظر آنا چاہیے، ڈومیسٹک کرکٹ میں سب نے دیکھا کہ اٹیکنگ کرکٹ ہوئی ایک ٹیم نے 250 رنز بنائے تو ٹی ٹوئنٹی میں ہدف کے لیے تعاقب کے لیے دوسری ٹیم بھی گئی۔












Leave a Reply