پشاور زلمی کے کوچ کپتان بابر اعظم سے خوش



(24 نیوز) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم جس انداز میں کھیل رہے ہیں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے کہا کہ گیل کے بعد سب سے زیادہ سنچریاں بابر اعظم کی ہیں۔

اوٹس گبسن کا کہنا تھا کہ سفیان مقیم ایک ٹیلنٹڈ بولر ہیں، میری نظر میں سفیان ورلڈ کلاس بولر ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں نوجوان فاسٹ بولرز کافی ٹیلنٹڈ ہیں، نوجوان بولر باسط میں سیکھنے کا بہت جذبہ ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے 23 ویں میچ میں ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی زیر کرلیا۔

اس فتح کے ساتھ زلمی کی پلے آف مرحلے کے لیے راہیں ہموار ہوگئی ہیں.

مزید پڑھیں:روسو، پی ایس ایل کا سوواں میچ، کوئٹہ گلیڈئیٹرز، سووینئیر ہیلمٹ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *