ایشین بیچ گیمز پاکستانی پہلوان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح



(زاہد اقبال رانا)چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کے ریسلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو میڈلز یقینی بنا لیے ہیں۔

مقابلوں میں قومی پہلوان انعام بٹ اور اسداللہ نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل کی امیدیں مزید روشن ہو گئی ہیں۔

80 کلوگرام کیٹیگری میں اسداللہ نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کے پہلوان کو شکست دی، جبکہ سیمی فائنل میں میزبان چین کے ریسلر کو بھی زیر کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اسی طرح 90 کلوگرام کیٹیگری میں انعام بٹ نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں بحرین اور سیمی فائنل میں منگولیا کے پہلوان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

اب فائنل میں دونوں پاکستانی پہلوانوں کا مقابلہ ایرانی حریفوں سے ہوگا، جسے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب 70 کلوگرام کیٹیگری میں محمد عبداللہ کو سیمی فائنل میں بھارتی پہلوان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ اب کانسی کے تمغے کے لیے کرغزستان کے پہلوان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری انعام بٹ نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور قوم سے فائنل مقابلوں میں کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *