اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا،


جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے معاملے پراسلام آباد بار ایسوسی ایشن(islamabad bar association) نے کل (جمعہ)ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ہڑتال نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، ہم ہمیشہ اس امر کیخلاف کھڑے ہیں جو آئین اور قانون کے خلاف ہو۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلے کی مذمت کرتی ہے،کسی بھی کیس کا فیصلہ تمام قانونی مندرجات پورا کئے بغیر نہیں دینا چاہیے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر آئینی فیصلے کیخلاف کل ہڑتال کرے گی،وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *