ابرار احمد کے بنگلہ دیش  لیگ  میں   حصہ نہ لینے کی وجہ سامنے آگئی



( ویب ڈیسک ) پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹری اسپنر ابرار احمد کو چٹاگرام رائلز نے منتخب کیا تھا لیکن اجازت کے بغیر نام نیلامی کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز نے ان سے رابطہ کیا تو ابرار نے واضح کیا کہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی اجازت نہیں دی تھی۔

اس کے بعد رائلز نے انہیں کسی اور کھلاڑی سے تبدیل کر کے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔

 یہ بھی  پڑھیں :حکومت مخالف اہم شخصیت بیرون ملک  جان  کی بازی ہار گئی

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پاکستان کو مارچ اپریل میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 26 مارچ سے 3 مئی تک پی ایس ایل کا اعلان کیا ہے، سیریز ری شیڈول ہو گی، دونوں بورڈز کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، میچز کی تعداد میں کمی نہیں ہو گی، ونڈو کی تلاش جاری ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *