
(24 نیوز)بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ میں مبینہ بدانتظامی اور ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔
انکوائری کمیٹی کو اب 31 جنوری 2026 تک کی مہلت مل گئی ہے، کمیٹی کو ابتدائی طور پر 20 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنا تھی۔
مزید مشاورت اور شواہد کے جائزے کے باعث وقت میں توسیع کی گئی۔
مزید پڑھیں:ابرار احمد کے بی پی ایل میں حصہ نہ لینے کی وجہ سامنے آگئی
اس سے قبل 2 دسمبر کو بھی بی سی بی نے سابق قومی کپتان جہاں آرا عالم کی درخواست پر ڈیڈلائن میں توسیع کی تھی تاکہ وہ اپنی تحریری شکایت جمع کروا سکیں۔
قانونی ٹیم کے مطابق کرکٹر نے 4 دسمبر کو باضابطہ بیان بورڈ کے پاس جمع کروا دیا تھا۔
انکوائری کمیٹی کے چیئرمین بنگلہ دیش سپریم کورٹ کے اپیلیٹ ڈویژن کے سابق جج جسٹس طارق الحق ہیں۔












Leave a Reply