ٹی 20ورلڈکپ؛جنوبی افریقا نے سکواڈ کا اعلان کردیا اہم فاسٹ بولر کی واپسی



(24 نیوز)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اہم فاسٹ بائولر ’’ربادا‘‘ بائولنگ اٹیک کو لیڈ کریں گے۔

فروری میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایڈن مارکرم جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے، فاسٹ باولر ’’کگیسو ربادا‘‘ جو انجری کے باعث تقریباً 10 ہفتے میدان سے باہر رہے ہیں، کی حتمی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جنوبی افریقی ٹیم کے مستقل رکن ٹرسٹین اسٹبز ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

جنوبی افریقی سکواڈ میں ایڈن مارکرم (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک ، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، مارکو یانسن، اینرک نوکیا، لنگی اینگیڈی، کگیسو رباڈا، دیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، جیسن اسمتھ، کوربن بوش، کوینا مافاکا، جارج لنڈے اور ڈونوون فریرا شامل ہیں۔

سکواڈ میں شامل 7 کھلاڑی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے، واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقا ایونٹ کے گروپ ڈی  میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *