پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات نتائج نے سب کو حیران کردیا



(وسیم احمد)سید سلطان شاہ ساتویں مرتبہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین منتخب  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداروں کے چناؤ کیلئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔انتخابات بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم ایل ڈی اے سٹی میں منعقد ہوئے۔ جس میں سلطان شاہ کو 3سال کیلئے چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔

محمد الیاس ایوب وائس چیئرمین ، محمد بلال ستی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ، سید سلمان طارق بخاری ڈائریکٹر مارکیٹنگ منتخب ہو گئے۔

اسی طرح ڈاکٹر انور علی سیال ڈائریکٹر فنانس اور عبدالرزاق ڈائریکٹر ایڈمن منتخب ہو گئے۔ حبیب اللہ خان خٹک ڈائریکٹر ،انٹرنیشنل افئیرز ، نصر اللہ شہوانی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، اللہ ڈینو ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن منتخب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر، صف ماتم بچھ گئی،مولانا فضل الرحمان کو ابتک کا بڑا صدمہ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *