پی ایس ایل کی پلیئرز آکشن ورکشاپ کا اعلان



(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیاروہویں ایڈیشن کی پلیئرز آکشن ورکشاپ کل (اتوار)کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سربراہ سلمان نصیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ورکشاپ کا اعلان کیا۔

سلمان نصیر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:بسنت 2026 کی تیاریاں عروج پر، صحت ایمرجنسی پلان تیار





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *