قازقستان میں مقابلے کے دوران پاکستانی باکسر زخمی



(ممتاز شگری) قازقستان میں مقابلے کے دوران پاکستانی باکسر زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان میں منعقدہ باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کابھارت سےمقابلہ ہوا،مقابلے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر شعیب زہری شدید زخمی ہو گئے۔

مقابلے کے دوران شعیب زہری کا کندھا ٹوٹ گیا،کندھا ٹونٹے کے باعث شعیب فائٹ مکمل نہ کر سکے،شعیب زہری نے زخمی ہونے کے باوجود بھرپور مقابلہ کیا،دوران میچ تکلیف میں اضافے کے باعث میچ روک دیا گیا۔

ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد فراہم کی اور ان کا کندھا فریکچر ہونے کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ رحم! تباہ کُن لینڈ سلائیڈنگ، پورا گاؤں مٹی تلے دب گیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *