ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان



(24 نیوز )پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سلمان علی آغا پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

لاہور میں عاقب جاوید، مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ  سکواڈ میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی ورلڈ کپ  سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ڈائریکٹر سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کمبی نیشن کو ذہن میں رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر ٹیم تشکیل دی گئی ہے، بابراعظم کا ٹیم میں اہم کردار ہے، حارث رؤف کافی عرصہ سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ فتح کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، پچھلے تین ٹورنامنٹ میں ہماری پرفارمنس اچھی نہیں تھی، ورلڈکپ ہمیشہ چیلنجنگ ایونٹ ہوتا ہے، ریلکس نہیں ہو سکتے، ورلڈکپ کیلئے پرجوش اور تیار ہیں، سری لنکا کی کنڈیشنز میں ہائی سکورنگ میچز نہیں ہوتے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں ہوں گے، پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز سے تیاری کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *