انڈر19ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈمیں آسٹریلیا کی فتح ساؤتھ افریقہ کو آؤٹ کلاس کر دیا



(24نیوز) آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلہ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ساؤتھ افریقہ کو 7 وکٹوں سےشکست دے دی۔ آسٹریلین ٹیم نے 33 ویں اوور میں میچ ختم کر ڈالا۔ 

جنوبی افریقہ انڈر 19 اور آسٹریلیا انڈر 19 کے درمیان آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس میچ آج، اتوار، 25 جنوری، 2026 کو نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کے نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ میں  کھیلا گیا۔

 آسٹریلیا انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ساؤتھ افریقہ اندر 19 ساری ٹیم 33 ویں  اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

 آسٹریلین بیٹرز نے 119 رنز کا ٹارگٹ  33 وین اوور کی پانچویں بال پر 122 رنز کر کے عبور کر لیا اور سپر سکس راؤنڈ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون ہوگن نے 73 گیندوں سے  43 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے جے جے باسن بہترین باؤلرز تھے جنہوں نے 10 اوور کے اسپیل میں 41 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے چارلس لیچمنڈ نے گیند کے ساتھ شاندار آغاز کیا، انہوں نے اننگز کے آغاز میں ہی 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  اہم کام ستائیس جنوری کو دوپہر بارہ بجے سے پہلے نبٹا لیں

یہ بھی پڑھیئے: انڈر18ورلڈ کپ کا سپرسکس راؤنڈ، آئرلینڈ نے ویسٹ اندیز کو 246 پر آؤٹ کردیا 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *