ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ؛دوبے نے بھارت کو بچا لیا،  نیدر لینڈز کو  194 رنز کا ٹارگٹ مل گیا


(24نیوز) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے آخری میچ میں نیدر لینڈز کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھارت نے   20 اوورز میں 193  رنز بنائے اور ان کے 6 بیٹر آؤٹ ہوئے۔ نیدر لینڈز کو    یہ میچ جیت کر گروپ اے میں پاکستان کے بعد تیسری پوزیشن مل سکتی ہے تاہم ان کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سفر تب بھی ختم ہی ہو گا۔

ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

احمد آباد میں ہوم گراؤنڈ پر ہو رہے اس میچ کا ٹاس بھارت کے کیپٹن نے جیتا۔ انہوں نے خود پہلے بیٹنگ کرنے کی آپشن لی۔

بھارت کی بیٹنگ؛ پاور پلے میں صرف   52 رنز

احمد آباد کی اس وکت پر عموماً بڑا سکور بن جاتا ہے لیکن آج میچ میں بھارت کو   نیدر لینڈز کے باؤلرز نے سخت دباؤ میں رکھا اور اوپنر  ابھیشیک شرما کو   پہلے اوور میں صفر پر آؤٹ کر دیا جبکہ دوسرے اوپنر ایشان کشن کو 5 ویں اوور مین  18 رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ واپس بھیج دیا۔

بھارت اس میچ میں اپنی اب تک رفتار نہیں دکھا سکے اور پاور پلے کے 6 اووروں میں صرف  52 رنز بنا سکے۔

پاور پلے کے بعد

 پاور پلے کے بعد فیلڈنگ کی من چاہی پلیسنگ کرنے کا اختیار ملا تو نیدر لینڈز کے کیپٹن نے بھارتی بیترز پر مزید دباؤ ڈالا اور 9 ویں اوور میں تلک ورما کی تیسری وکٹ وکٹیں گرات دی۔

اس کے بعد  کیپٹن سوریا کمار یادو نے ٹیم کو انہدام سے بچانے کی سخت جدوجہد کی۔ انہوں نے  13 ویں اوور میں 19 رنز بنائے  لیکن  14 ویں اوور میں  110 رنز کے مجموعے تک پہنچ کر وہ خود آؤٹ ہو گئے۔ 

شیوم دوبے آج بھارت کے واحد کامیاب بیٹر رہے۔

آخری پانچ اوورز میں دوبے نے  ردیک پانڈیا کے ساتھ مل کر بھارت کو مشکل سے نکال کر قدرے محفوظ مجموعہ تک پہنچایا۔

16 وین اوور میں انہوں نے  14 رنز بنائے اور 17 ویں اوور میں 20 رنز بنائے۔ 18وین اوور میں  بیس ڈی لیڈے نے ان کو 6 رنز ہی بنانے کا موقع دیا۔ 19 ویں اوور میں تاہم  دوبے کئیل کلین کو ایک چوکا  اور پانڈیا  2 چھکے  مارنے  اور ایک بال پر ڈبل رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے۔  اس اوور میں بھارت کو  21 رنز ملے اور ان کا مجموعہ  180 رنز ہو گیا۔

بیسیوں ڈیتھ اوور میں بھارت نے مزید   13رنز بنائے اور ان کے 2 بیٹر آؤٹ ہوئے۔

پہلی بال پر شیوم دوبے نے لوگان وین بیک کو چھکا مارا، دوسری بال پر وہ اونچا کھیل کر باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔ دوبے نے  31 گیندوں سے  66  رنز بنائے۔ دوبے نے 6 چھکے مارے اور   4 چوکے مارے۔ ان کی ہارڈ ہٹنگ سے   15 اوورز تک ادھ موا ہو چکا بھارت مھفوظ مجموعہ بنانے میں کامیاب ہوا۔ 

آخری بال پر ردیک پانڈیا اونچا کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانڈیا نے  21  گیندوں سے 30 رنز بنائے جن میں  3 چھکے شامل تھے۔

نیدر لینڈز کی باؤلنگ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *