معروف قومی کرکٹر کے ہاں بیٹے کی پیدائش


قومی کرکٹر حسن علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ حسن علی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی۔

کرکٹر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیعہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے اضافے کو خوش آمدید کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا (حمدان حسن علی) خیریت سے ہے اور اس کی ماما (میری ملکہ) تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی حسن علی نے اپنے چاہنے والوں کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *