عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر ہونے کا امکان


اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس آفس نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سزا معطلی کی متفرق درخواست مقرر کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکلا سلمان اکرم راجہ اور  سلمان صفدر نے سیکرٹری ٹو چیف جسٹس سے ملاقات کی، جس کے بعد پیش رفت سامنے آئی۔

وکلا کا مؤقف

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ سزا معطلی کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالت ہمارے لیے بند دروازے کی مانند ہے، ہم درخواستیں تو دائر کرتے ہیں مگر سماعت نہیں ہوتی۔

آئندہ کارروائی

ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کل کاز لسٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی جلد سماعت اور سزا معطلی کے لیے قانونی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔

سیاسی و قانونی حلقوں میں اس معاملے پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *