T20 ورلڈ کپ کا سپر8 راؤن؛نیوزی لینڈکے پاور پلے میں 44,13 اوورز میں 84رنز پر 6 آؤٹ



(24نیوز) کولمبو کے  پریما داسا سٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ ایٹ کا اہم میچ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو رہا ہے۔ سری لنکا کے باؤلرز نے بلیک کیپس کی چوتھی وکٹ  84 رنز پر گرا دی۔  پانچویں وکٹ بھی اسی مجموعہ پر گر گئی اور ڈیرل مچل کی چھٹی قیمتی  وکٹ   13 ویں اوور میں 84 رنز پر ہی گر گئی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  پہلے اوور میں ایک چھکے کی مدد سے 8 رنز بنائے اور دوسرے اوور میں   15 رنز بنا کر مجموعہ  23 رنز کر لیا۔ تیسرے اوور مین فن ایلین کا کیچ چھوٹا اور چوتھے اوور میں وہ کیچ آؤٹ ہو گئے۔  بلیک کیپس کی پہلی وکٹ گرنے کے بعد 4 اوورز میں  33 رنز بنے۔ پانچویں اوور میں ٹم سیفرٹ لانگ آف باؤنڈری کے عین اوپر کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاور پلے کے چھ اوورز میں بلیک کیپس کے صرف  44 رنز بنے۔ لیکن 8 اوورز ختم ہوئے تو مجموعہ بڑھ کر  73 ہو چکا تھا۔ 

بلیک کیپس کی بیٹنگ

پہلے اوور میں ٹم سیفرٹ نے سنگل لی تو فن ایلین نے  سامنے آ کر پہلا چھکا مارا۔  

دوسرے اوور میںفِل  ایلین نے دو چوکے مارے اور سیفرٹ نے ایک چوکا مارا۔ دوسرے اوور میں 15 رنز بنے۔

تیسرے اوور میں دِلشان مدوشنکا کی بال پر ٹم سیفرٹ کا کیچ  تھیکشانا نے تقریباً اڑتے ہوئے پکڑ تو لیا لیکن اسے ہاتھوں مین سنبھال نہ سکے اور کیچ ڈراپ ہو گیا۔ ٹم سیفرٹ کی جان بچ گئی اور سنگل رن بن گیا۔ فن ایلین نے مدوشنکا کو چوکا مار کر اس اوور میں  بننے والے رنز  7 کر دیئے۔

چوتھے اوور میں کیپٹن نے کیچ ڈراپ کرنے والے مہیش تھکشانا کو اوور دیا تو انہوں نے پہلی ہی بال پر ایلین کو  کیچ آؤٹ کر لیا۔  اس کیچ سے تھیکشانا کی کیچ ڈراپ کرنے کی خفت ختم ہو گئی۔

4 اوورز کے اختتام پر بلیک کیپس کا مجموعہ 33 رنز ہو گیا۔

فن ایلین  13 بالز سے  23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایلین نے ایک چھکا مارا  اور  3 چوکے مارے۔ 

 پانچوین اوور میں ٹم سیفرٹ لانگ آف باؤنڈری کے عین اوپر کیچ آؤٹ ہو گئے۔  اس وقت بلیک کیپس کا مجموعہ  34 رنز ہے۔

بلیک کیپ اوپنر ٹِم سیفرٹ نے 4 اوورز میں 8 رنز  بنائے۔

10 ویں  اوور میں گلین فلپس دشمنتھا چمیرز کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔ فلپس نے  18 گیندوں سے 18 رنز بنائے۔

12 ویں اوور میں  مہیش تھیکاشانا نے چمندا رویندرا کو کیچ آؤٹ کروا دیا۔ رویندرا نے  22  گیندوں سے 32  رنز بنائے۔ 

12 ویں اوور کی ہی چوتھی بال پر مارک چیپ میں بھی تھیکا شانا کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا۔ 

13 ویں اوور میں  دنیتھ ویلالاگے نے ڈیرل مچل کو آؤٹ کیا تو اس وقت بھی بلیک کیپس کا سکور 84 ہی تھیا۔

83 رنز پر نیوزی لینڈ کی تین وکٹیں گریں۔ 

پاور پلے کے چھ اوور

پاور پلے کے چھ اوورز میں بلیک کیپس کے صرف  44 رنز بنے۔ ان میں زیادہ حصہ فلن ایلین کا تھا۔ ایلین اور اس کے فوراً بعد سیفرٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد پانچویں اوور میں  رچن رویندرا نے ایک چوکا مارا اور چھٹے اوور میں پانچ سنگل رن بنے۔

پاور پلے کے بعد

گلین فلپس اور رچن رویندرا نے بیلک کیپس کا رن ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن رویندرا دوشن ہیمنتھا کو  صرف ایک چوکا لگا سکے۔ 

آٹھویں اوور میں بھی  دونوں بیتر سنگل رن بنانے تک رکے رہے۔

لیکن 9 ویں اووور کی پہلی بال پر رویندرا نے  ہیمنتھا کو 98 میٹر لمبا چھکا مار ڈالا۔ 

9 اوورز کے اختتام پر بلیک کیپس کا مجموعہ  73 رنز ہو گیا۔ 

 میچ کا ٹاس  شناکا نے جیتا

سری لنکا کے کیپٹن داسن شناکا نے ٹاس جیت لیا ہے۔ 

شناکا نے  مہمان نیوزی لینڈ کو بیٹنگ آفر کر دی ہے اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن منتخب کی ہے۔

آج کے میچ کی پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کیلئے یکساں اہمیت

سری لنکا اور نیوزی لینڈ دونوں  سپر ایٹ راؤنڈ کے گروپ بی B میں ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ بھی گروپ بی میں ہیں۔ انگلینڈ دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پر ہے۔ نیوزی لینڈ ایک میچ ڈرا ہونے کے سبب 1 پوائنٹ ہے اور پاکستان کا ایک میچ ڈرا ہونے اور ایک میچ ہارنے کے بعد  1 پوائنٹ ہے۔ سری لنکا ایک میچ ہار کر 0 پوائنٹ کے ساتھ آج کا میچ کھیل رہا ہے۔ 

اگر آج کا میچ نیوزی لینڈ نے جیت لیا تو وہ 3 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسری سلاٹ میں آ جائے گا اور پاکستان کے کم بیک کا امکان کم ہو جائے گا۔ اگر سری لنکا نے یہ میچ جیت لیا تو سری لنکا  2 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسری سلاٹ میں آ جائے گا اور پاکستان کے کم بیک کا امکان معمولی بہتر ہو جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کا میچ  ہفتہ  28 ستمبر کو ہو گا۔ اگر سری لنکا آج کا میچ جیت جائے اور پاکستان سے بھی جیت جائے تو وہ لازماً سیمی فائنل مین چلا جائے گا۔ اگر سری لنکا اور پاکستان کا میچ پاکستان نے جیت لیا تو پاکستان  3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جانے کے لئے یا تو نیوزی لینڈ کے انگلینڈ سے ہارنے پر منحصر ہو گا یا  نیوزی لینڈ کے انگلینڈ سے جیت جانے کے بعد نیٹ رن ریٹ  سے یہ طے ہو گا کہ تین پوائنٹس والی دو ٹیموں میں سے سیمی فائنل کون کھیلے گا۔  نیوزی لینڈ سری لنکا سے آج کا میچ جیت گیا لیکن انگلینڈ سے اپنا میچ ہار گیا تب بھی پاکستان کا سری لنکا سے جیت کر رن ریٹ کی بنیاد پر دوسری سلاٹ مین آنا ممکن رہے گا۔

سرِ دست آج شام تک نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *