ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو فتح کے لیے 255 رنز کا ہدف دیا ہے ، زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں پر 254 رنز بنائے ، شمرون ہٹمائر 34 گیندوں پر 85 رنز بنا کر نمایاں رہےان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
رومین پوویل نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 59 رنز بنائے ، شرفانے ردرفورڈ نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ رومیرو نے 10 گیندوں پر 21 سکور کیے جیسن ہولڈر نے 4 گیندوں پر 13 سکور کیے جس میں 2 چھکے شامل تھے۔ زمبابوے کی ٹیم نے 20 رنز اضافی دیئے۔ زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگراوا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بلیسنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، بریڈ ایوانز اور کریمر نے 1-1وکٹ حاصل کی ۔













Leave a Reply