عمران خان کے ذاتی ڈاکٹروں کو فوری رسائی دی جائے: علیمہ خان کا مطالبہ


علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں واضح طور پر نظر نہیں آ رہا اور ان کے ذاتی معالجین کو فوری طور پر ان تک رسائی دی جائے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر اپنی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بھی ملاقات نہیں کروائی گئی اور عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک عمران خان کے ذاتی ڈاکٹر خود ان کی صحت کے حوالے سے آگاہ نہیں کریں گے، وہ کسی اور ذریعے سے ملنے والی معلومات پر یقین نہیں کریں گے۔

ان کا مطالبہ تھا کہ مکمل طبی معائنہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کرایا جائے۔

عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے بھی کہا کہ اگر کوئی بیماری ہے تو اسے سامنے لایا جائے اور شفاف انداز میں بتایا جائے۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *