صاحبزادہ فرحان اور سکندر رضا اَپ، صائم ایوب اور نواز ڈاؤن؛ آئی سی سی کی نئی رینکنگ آ گئی


(24نیوز) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی. ابھیشیک شرما گزشتہ پرفارمنس کی وجہ سے اب تک ٹاپ بیٹر ہیں البتہ صاحبزادہ فرحان تیزی سے اوپر آ کر تیسری سلاٹ میں بیٹھ چکے ہیں۔ فِل سالٹ کسی بھی وقت ابھیشک شرما کو نیچے دھکا دے کر ٹاپ بیٹر بن سکتے ہیں، یہی کام صاحبزادہ فرحان فِل سالٹ کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ 
 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے اور پاکستانی نژاد سکندر رضا بٹ ان کی جگہ پہلی سلاٹ میں آ گئے۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز  کی نئی  رینکنگ  ریلیز کر دی ہے۔ پاکستانی بیٹر اور باؤلر صائم ایوب  ٹی ٹوینٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے، پاکستانی نژاد زمباوین کرکٹر سکندر رضا بٹ پہلی پوزیشن پر آ گئے۔ پاکستان کے نواز  دو درجے نیچے آ کر اب آل راؤنڈرز رینکنگ میں9 ویں سلاٹ میں ہیں۔ اس لسٹ میں بھارت کے بھی دو ہی کھلاڑی ہیں لیکن پاکستانی اور پاکستانی نژاد  آل راؤنڈر اُن سے اوپر ہیں۔

آئی سی سی کی ٹی 20 آل راؤنڈرز  رینکنگ میں سکندر رضا  حالیہ پرفارمنس کے طفیل آگے نکل گئے اور  صائم ایوب دوسری پوزیشن پر آگئے۔

باؤلرز کی رینکنگ میں پاکستان کے ابرار احمد حالیہ پرفارمنس کے بعد  دوسری سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ ساؤتھ افریقہ کے کوربن بوش تیسری پوزیشن پر آگئے۔

بیٹرز کی ریکنگ میں بھارت کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میچوں میں مسلسل ناکام ہونے  والے اوپنر ابھیشیک شرما اب تک ٹاپ سلاٹ  میں چپکے ہوئے ہیں۔

حالیہ میچوں میں اپنی اچھی پرفارمنس کے بعد صاحبزادہ فرحان دو سٹیپ اوپر آ کر تیسری سلاٹ میں آ گئے ہیں۔ 

دوسری سلاٹ میں انگلینڈ کے فِل سالٹ صرف 5 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ موجود ہیں۔

ایشان کِشن تین درجے اوپر جا کر 5 ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں اور تلک ورما 3 درجے نیچے گر کر اب 7 ویں سلاٹ میں ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس ٹاپ 10 بیٹرز میں 9 ویں پوزیشن  میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے ٹِم سیفرٹ کو دھکا دے کر ایک درجہ نیچے بھیجا ہے۔  ٹِم سیفرٹ اب 10 ویں پوزیشن پر ہیں۔

صاحبزادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ سکورنگ بیٹ

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آج شام تک ٹاؤ سکورنگ بیٹرز کی  رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان282 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ ان سے پیچھے شمرون ہیتمئیر، پیتھم نسانکا، ہیری بروک اور کوسل مینڈس ہیں لیکن نزدیک ترین ہیتمئیر  بھی  63 رنز پیچھے ہیں۔  پرسوں سری لنکا کے ساتھ میچ میں صاحبزادہ کو اپنا سکور بڑھانے کا دوبارہ موقع ملے گا۔  ہیری بروک اور شمرون ہیتمئر کو سیمی فائنل میں مزید موقع ملنا  یقینی ہو چکا ہے، صاحبزادہ کا سری لنکا کے بعد سیمی فائنل کھیلنا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ پر منحصر ہے۔  اس میچ میں ہیری بروک کو بھی اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا چانس ملے گا جو ٹاپ سکورنگ بیٹرز میں چوتھے نمبر پر ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *