سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی


لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ موٹر وے پولیس سنٹرل ریجن نے موٹر وے ایم 11 کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج شب علاقے میں دھند زیادہ ہے۔ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دھند میں سفر نہ کریں، دھند کے موسم میں دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں۔

بڑی سڑکوں پر سفر کرنے کے لئے بہترین اور محفوظ وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *