آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی دشوار ہو گیا۔ سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے وہ اپنے دونوں میچ ہار چکا ہے۔
نیوزی لینڈ تین پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کا ابھی سری لنکا کے خلاف میچ باقی ہے جس میں اسے بڑے مارجن سے فتح درکار ہے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا میچ کل بروز جمعہ کو ہونا ہے اگر نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو پھر پاکستان بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔
اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو ہفتہ 28 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ہے جس میں پاکستان کو نہ صرف فتح درکار ہوگی بلکہ رن ریٹ بھی معلوم ہو چکا ہے کہ کتنا ہونا چاہیے۔
فی الوقت تو رن ریٹ کے حساب سے نیوزی لینڈ پاکستان سے بہت بہتر ہے لیکن انگلینڈ سے شکست کی صورت میں رن ریٹ پر بھی فرق پڑے گا جس کا فائدہ پاکستان کوہو سکتا ہے۔
پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کو بڑی شکست سے دوچار کرے اور پاکستان سری لنکا کے خلاف مطلوبہ رن ریٹ کے ساتھ فتح حاصل کرے۔













Leave a Reply