تعلیم بحران عروج پر، ملک بھر میں کروڑوں بچے اسکول سے محروم


پاکستان ادارہ برائے تعلیم کی تعلیمی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کروڑوں بچے اور بچیاں تاحال اسکولوں سے باہر ہیں، جو قومی تعلیمی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق:

13.41 ملین بچیاں

11.96 ملین لڑکے

تعلیم سے محروم ہیں، یوں مجموعی طور پر 25.37 ملین (2 کروڑ 53 لاکھ سے زائد) بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

صوبائی صورتحال

 پنجاب
5 سے 16 سال کی عمر کے 36 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
تعداد کے لحاظ سے 9.60 ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

 سندھ
42 فیصد بچے اسکول نہیں جا رہے۔
صوبے میں 7.82 ملین بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔

 خیبرپختونخوا
29 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جبکہ 4.92 ملین بچیاں تعلیم حاصل نہیں کر رہیں۔

تعلیم سے محرومی کی یہ صورتحال ماہرین کے مطابق ملک کے مستقبل، معیشت اور سماجی ترقی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *