پک اینڈ ڈراپ پر دو سے زائد افراد کے داخلے پر پابندی


سندھ حکومت نے ائیرپورٹ کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پک اینڈ ڈراپ پوائنٹس پر دو سے زائد افراد کے آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

صوبائی وزیرِ داخلہ کی زیر صدارت سکیورٹی تھریٹس سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ماضی کے واقعات کے تناظر میں سخت اقدامات پر زور دیا گیا۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ائیرپورٹ پر رش کم کرنے اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جامع ایس او پیز مرتب کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پک اینڈ ڈراپ پر صرف ایک سے دو افراد کو اجازت ہوگی۔

اجلاس میں تمام حساس تنصیبات کا سکیورٹی آڈٹ، اسلحے کی نمائش کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *