وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکام نے ایسے اداروں کو رجسٹریشن حاصل کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دے دی ہے۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے رجسٹریشن کی تجدید میں تاخیر کرنے والے اداروں کو ون ٹائم ایمنسٹی دیتے ہوئے رینول فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل تک بڑھا دی ہے۔
چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح کی زیر صدارت اجلاس میں غیر رجسٹرڈ اور تجدید کے منتظر نجی تعلیمی اداروں کے معاملات اور اسلام آباد بھر کے نجی اسکولوں میں طلبہ کے اندراج کے اعداد و شمار کے تجزیے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں مستند اور تصدیق شدہ ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ شفافیت اور مؤثر ضابطہ کاری کے لیے درست معلومات ناگزیر ہیں۔ نجی اداروں کے نمائندگان نے جرمانوں میں نرمی اور رجسٹریشن کے لیے مزید مہلت دینے کی درخواست بھی کی۔













Leave a Reply