افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی مصدقہ اطلاعات پر کی، دفترِ خارجہ


ترجمان دفترِ خارجہطاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کا مقصد افغان عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں کا خاتمہ ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان کے دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیا جا رہا ہے اور پاکستان افغانستان سے ابھرنے والے خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع کے حق کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور افغان سرزمین پر دہشت گردوں کو میسر آزادی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

قطر کا دورہ اور او آئی سی اجلاس

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے 23 تا 24 فروری کو امیرِ قطر کی دعوت پر دوحہ کا دورہ کیا جہاں اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ قطر کے وزیرِ دفاع اور وزیرِ مملکت نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر امیرِ قطر کے کسی بھی مثبت کردار کا خیرمقدم کرے گا۔

مزید برآں، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی وزارتی اجلاس 26 فروری کو جدہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم Ishaq Dar اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

سمجھوتہ ایکسپریس حملہ

ترجمان نے کہا کہ رواں ماہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے کی 19ویں برسی ہے جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ان کے مطابق حملے میں ملوث افراد کے اعترافات کے باوجود بھارت ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ناکام رہا۔

انہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *