وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں ہزاروں اختلافات پائے جاتے ہیں، تاہم ایک معاملے پر مکمل اتفاق ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہی رہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے لیے “رہائی فورس” بنانے کی بات کرتی ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف مؤثر مؤقف اختیار نہیں کرتی۔
وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی شہدا کے جنازوں میں شرکت سے بھی گریز کرتی ہے، حالانکہ روزانہ پولیس اہلکار جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق پارٹی کی تمام تر توجہ صرف اپنے قائد پر مرکوز ہے جبکہ صوبائی مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات سب کے سامنے ہیں اور مختلف گروپ ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں، مگر اس کے باوجود عمران خان کے جیل میں رہنے کے معاملے پر مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر باہمی تناؤ بڑھ رہا ہے جبکہ بیرونِ ملک بیٹھے یوٹیوبرز اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔













Leave a Reply