
( ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر رنکو سنگھ کے والد خانچند سنگھ جگر کے کینسر کے طویل عارضے کے بعد انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنکو سنگھ جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے اسکواڈ کا حصہ ہیں، فوری طور پر گھر روانہ ہو گئے تاکہ اپنے خاندان کے ساتھ رہ سکیں۔
بھارتی رپورٹ کے مطابق خانچند سنگھ کی حالت اس ہفتے کی شروعات میں خراب ہو گئی تھی اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ خطرے میں؟ میکسیکو کی بدامنی پر فیفا کا اہم ردعمل آگیا
خیال رہے کہ رنکو سنگھ سپر ایٹ مرحلے میں گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے مگر وہ بطور متبادل کھلاڑی میدان میں اترے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت نے چنئی میں زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دی، میچ کے فوراً بعد رنکو کو اپنے والد کے انتقال کی خبر ملی اور وہ فوری طور پر علی گڑھ روانہ ہوگئے۔












Leave a Reply