ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم دہشتگردوں کی ماسٹرپراکسی ہے، یواین رپورٹ کہتی ہے21 کے قریب دہشتگرد تنظیمیں آپریٹ ہورہی ہیں۔ آپریشن میں274خوارج ہلاک ہوچکےہیں،400سے زائد زخمی ہیں۔ 73پوسٹیں مکمل تباہ،10پوسٹوں کوقبضہ میں کیاہے،115 ٹینک اور بکتربندگاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔
راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 21 اور22فروری کی رات کو انٹیلی جنس اطلاعات پر فتنہ الخوارج کےٹھکانوں کونشانہ بنایا، پاکستان نےدہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیاتھا، طالبان رجیم نے اس کو بنیاد بناکرنام نہاد ایکشن کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ماسٹر پر اکسی رات کوآئی،15سیکٹرزمیں53مقامات پرفائرنگ کی گئی۔ ہم تیارتھے،ہم نے موثراور جلدی جواب دیا، تمام 15مکامات پر حملہ ناکام بنایا، آپریشن میں274خوارج ہلاک ہوچکےہیں،400سے زائد زخمی ہیں۔ 73پوسٹیں مکمل تباہ،10پوسٹوں کوقبضہ میں کیاہے،115 ٹینک اور بکتربندگاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 115 ٹینک اور بکتربندگاڑیاں بھی تباہ کی گئیں، دہشتگردوں کو چن چن کرنشانہ بنایاگیا، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ کر فرار ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فضائی کارروائیوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں کوٹارگٹ کیاگیا، اہداف میں کسی بھی سویلین کو نشانہ نہیں بنایاگیا۔













Leave a Reply