انگلینڈ–نیوزی لینڈ ٹاکرا آج، پاکستان کی سیمی فائنل امیدوں کا فیصلہ


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں گرین شرٹس کی سیمی فائنل کی دوڑ میں قسمت کا فیصلہ آج ہونے جا رہا ہے۔

گروپ 2 کے اہم مقابلے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ ٹیم کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 6 بجے مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کی امیدیں کس سے جڑی ہیں؟

اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو پاکستان کی سیمی فائنل امیدیں برقرار رہیں گی۔

نیوزی لینڈ کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کے لیے “اگر مگر” کا سلسلہ ختم ہو جائے گا اور سری لنکا کے خلاف آخری گروپ میچ محض رسمی کارروائی بن جائے گا۔

انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے اور مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

نیٹ رن ریٹ کا امتحان

اگر نیوزی لینڈ انگلینڈ سے ہار بھی جائے اور پاکستان سری لنکا کو شکست دے دے، تب بھی گرین شرٹس کو براہ راست سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بڑا مارجن درکار ہوگا تاکہ نیٹ رن ریٹ میں برتری حاصل کی جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا تھا، جبکہ آج بھرپور پریکٹس سیشن شیڈول ہے۔

 


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *