
(24نیوز) کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ سرپرائز سے شروع ہوا۔بلیک کیپس پہلے بیٹنگ کے لئے آئے اور جوفرا آرچر کی پہلی ہی بال پر امپائر کی انگلی اٹھ گئی۔ امپائر نے اوپنر ٹم سیفرٹ کو آؤت قرار دے دیا لیکن ری ویو میں وہ بچ گئے۔
بلیک کیپس نے پہلے اوور میں کوئی رن نہیں بنایا۔ آرچر کا اوور میڈن شمار ہوا۔
ٹاس مچل سینٹنر نے جیت لیا
نیوزی لینڈ کے کیپٹن مچل سینٹنر نے میچ کا ٹاس جیت لیا ہے۔ سینٹنر نے اعلان کیا کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ کے کیپٹن ہیری بروک نے بتایا کہ میں ٹاس جیتتا تو ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ ہیری بروک نے بتایا کہ انہوں نے وکٹ مین سپن کے متعلق سنا ہے اور کنڈیشنز کو ایڈاپٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔
نیوزی لینڈ کی پلئینگ الیون
فن ایلن، ٹم سیفرٹ (وکٹ)، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، مچل سینٹنر (سی)، کول میک کونچی، میٹ ہنری، ایش سودھی، لوکی فرگوسن۔
انگلینڈ کی پلئینگ الیون
انگلینڈ: فل سالٹ، جوس بٹلر (وکٹ)، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، ہیری بروک (سی)، سیم کرن، ول جیکس، لیام ڈاسن، ریحان احمد، جوفرا آرچر، عادل رشید
نیوزی لینڈ انگلینڈ میچ کی اہمیت
نیوزی لینڈ اپنے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرنے کے لئے آج کا میچ جیتنا چاہے گا۔ آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سپر ایٹ راؤنڈ میں اپنا اپنا آخری میچ کھل رہے ہیں۔
اگر وہ انگلینڈ کو ہرانے میں ناکام رہے تو نیوزی لینڈ کی قسمت کا فیصلہ ہفتہ کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گروپ 2 کے فائنل میں ہوگا۔
آج کے میچ سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ گروپ سے دوسری ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ انگلینڈ پہلے ہی دو میچ جیت کر سیمی فائنل میں عملاً جا چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اب تک ایک میچ سری لنکا سے جیتا ہے اور پاکستان سے میچ نہ کھیل کر ایک پوائنٹ اینٹھا ہے۔ آج کا میچ بلیک کیپس جیت گئے تو نیوزی لینڈ بھی سیمی فائنل میں چلا جائے گا اور پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کا امکان معدوم ہو جائے گا۔ نیوزی لینڈ میچ ہارا تو پاکستان کے لئے سری لنکا سے اپنا میچ جیت کر سیمی فائنل میں جانے کا راستہ کھلا رہے گا۔












Leave a Reply