سپر ایٹس گروپ ٹو کے 49ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.
۔کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس اہم معرکے میں نیوزی لینڈ نے ابتدائی اوورز میں محتاط انداز اپناتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 3 رنز بنا لیے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ سیمی فائنل کی دوڑ میں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ کی نظریں اس مقابلے پر جمی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب کل سپر ایٹس کا 50واں میچ پالے کیلے میں کھیلا جائے گا جہاں سری لنکا اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ مقابلہ گروپ کی صورتحال واضح کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ دونوں ٹیمیں فتح کے ذریعے سیمی فائنل کی امیدیں روشن رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔













Leave a Reply