سیمی فائنل کھیلنے کیلئےسری لنکا سے میچ کتنے مارجن سے جیتنا ہے؟  ماہرین نے ٹارگٹس بتا دیئے



(ویب ڈیسک) کل کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا سپر ایٹ راؤنڈ میں اپنا اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔  پاکستان یہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے  گرین شرٹس کو 3 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر موجود  بلیک کیپس سے بہتر نیٹ رن ریٹ حاصل کرنا ہو گا۔  مبصرین نے تخمینہ بتا دیا کہ پاکستان کل کے میچ میں کتنے مارجن سے  جیتے  تو ہمارا نیٹ رن ریٹ  ہمیں سیمی فائنل میں لے جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں آج انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی  تو نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ بھی کافی نیچے گر گیا۔ اب پاکستان کے لئے سری لنکا سے میچ جیت کر نیوزی لینڈ کے نیٹ رن ریٹ سے بہتر این آر آر حاصل کرنا کچھ کم دشوار ہو گیا ہے۔

پاکستان کی جیت کا امکان روشن

بالا گولا سٹی کے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں  کل کے میچ مین پاکستان کی جیت کا امکان بظاہر روشن ہے، مبصرین یہی بتا رہے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم ٹی توینٹی ورلڈ کپ کی میزبان سری لنکن ٹیم سے کچھ بہتر ہے۔ 

میچ کی سری لنکا کے لئے کوئی اہمیت باقی نہیں سوائے اس کے کہ انہیں ہوم گراؤنڈ پر اپنے فینز کو  اپنی پرفارمنس سے کسی حد تک قائل کرنا ہے کہ وہ سیمی فائنل مین نہین جا رہے تو اس مین قسمت کا زیادہ عمل دخل ہے۔ 

پاکستان کے لئے کل کا میچ زیادہ اہم ہے کیونکہ اس میچ میں کلِک کر کے پاکستان سیمی فائنل اور  اس کے بعد فائنل بھی جیت کر ٹرافی ساتھ لانے کی امید کر سکتا ہے۔

 پاکستان سپر 8 مرحلے کا اپنا آخری میچ ایونٹ میں بقا کی جنگ سمجھ کر کھیلے گا۔ اس میچ میں صرف جیت نہیں بلکہ اچھے مارجن سے جیت ضروری ہے۔ اسے رن ریٹ کے لیے  چیلنج درپیش ہے۔

پاکستان کو پہلے بیٹنگ ملے تو

کل کے میچ کا ٹاس کوئ یبھی جیتے، اگر پاکستان کو پہلے بیٹنگ ملی تو پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کےلیے سری لنکا کو  کم از کم 65رنز سے ہرانا ہو گا۔ 

سری لنکا پہلے بیٹنگ کرے تو

اگر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی گئی تو پاکستان کے بیٹرز کو سری لنکا کا بنایا ہوا سکور 20  کی بجائے 13 اوورز میں مکمل کرنا پڑے گا۔ تب ہی پاکستان کا نیت رن ریٹ جمپ کر کے نیوزی لینڈ کے نیت رن ریٹ سے اوپر جائے گا۔

پاکستان کی گڈ لک، لنکا کی بیڈ لک

 آج یہ ہوا ہے کہ پاکستان سے میچ سے پہلے  میزبان سری لنکا کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

سری لنکا کے بیٹر کوشال مینڈس کل   میچ سنہیں کھیل رہے۔ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے کوشال مینڈس 4 ہفتے کیلئے  کھیلنے سے محروم ہو گئے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *